Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول موبائل کمپنی اپنے صارفین کیلئے کیا کرنے جارہی ہے؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول موبائل کمپنی اپنے صارفین کیلئے کیا کرنے جارہی ہے؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسمارٹ فون کے حوالے سے مقبول ترین کمپنی سام سنگ کمپنی اپنے صارفین کے لئے اب پاکستان میں اپنا ٹی وی پلانٹ تعمیر کر رہی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے  کہا ہے کہ سام سنگ کمپنی جلد ہی ٹیلی ویژن بنانا شروع کرے گی ۔

مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں بتایا ہے کہ یہ پلانٹ 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں فعال ہو جائے گا، اس پلانٹ کے فعال ہونے کے بعد 50 ہزار یونٹ کی سالانہ پیداوار ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت کی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے میک ان پاکستان پالیسی کی بدولت یہ ممکن ہوا ہے۔

آر اینڈ آر انڈسٹریز کے سی ای او موسیٰ نے اعلان کیا کہ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ سام سنگ کمپنی کا ٹی وی مینوفیکچرنگ پلانٹ پاکستان میں لگایا جائے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا کہ آر اینڈ آر انڈسٹریز نے سام سنگ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور اس کا کراچی کے کورنگی صنعتی علاقے میں پلانٹ قائم کرنے کا ارادہ ہے۔

آر اینڈ آر انڈسٹریز پہلے ہی فیکٹری پلانٹ کی تعمیر کا آغاز کر چکی ہے جس کا افتتاح متوقع طور پر 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں کیا جائے گا اور یہ ایک مرکزی عالمی برانڈ کی پاکستان کی مقامی مینوفیکچرنگ میں شمولیت ہے۔

Advertisement

مقامی شراکتی کمپنی کا ماننا ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان میں 700 سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی، منصوبے سے سالانہ تقریباً 5 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا ہونے کا امکان ہے اور پیداوار کا سالانہ ہدف 50 ہزار ٹی وی یونٹس ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر