Advertisement
Advertisement
Advertisement

جناب ڈپٹی اسپیکر، تبدیلی سرکار کا کام ہمیں نظر کیوں نہیں آ رہا ہے؟، ن لیگی رکن اسمبلی صہیب ملک

Now Reading:

جناب ڈپٹی اسپیکر، تبدیلی سرکار کا کام ہمیں نظر کیوں نہیں آ رہا ہے؟، ن لیگی رکن اسمبلی صہیب ملک

ن لیگی رکن اسمبلی صہیب احمد ملک نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کا کام ہمیں نظر کیوں نہیں آ رہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی صہیب احمد ملک اور پارلیمانی سیکرٹری غضنفر عباس شاہ کے درمیان پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران گرما گرمی ہو گئی ہے۔

ن لیگی رکن اسمبلی صہیب احمد ملک نے اسمبلی میں کہا کہ جناب ڈپٹی اسپیکر، تبدیلی سرکار کہاں کام کر رہی ہے؟ اور اگر کر رہی ہے تو ہمیں نظر کیوں نہیں آ رہا؟

صہیب احمد ملک نے کہا کہ پارلیمانی سیکریٹری ایوان میں مکمل تفصیلات بتائیں، میں کسی کا سفارشی نہیں ہوں جو پارلیمانی سیکرٹری مجھے غیرمناسب جواب دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب احمد سرگودھا میں سرکاری زرعی زمین پر ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے انہیں سیٹ پر بٹھا دیا۔

Advertisement

صہیب احمد نے کہا کہ پارلیمانی سیکرٹری بتائیں کہ کس کس سرکاری زمین پر قبضہ ہوا اور کون کون سی زمین عدالت میں زیر سماعت ہے؟

پارلیمانی سیکرٹری غضنفر عباس شاہ نے ایوان میں صہیب احمد ملک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جناب ڈپٹی اسپیکر، اپوزیشن والوں کا وطیرہ بن گیا ہے، سوال کرنے کے بجائے حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ قوانین کے مطابق ممبر پہلے ایوان میں سوال کرتا ہے نہ کہ پہلے تنقید کرتا ہے۔

غضنفر عباس شاہ نے کہا کہ جو وطیرہ صہیب احمد اپنا رہے ہیں کہ پہلے تنقید کریں پھر اپنا سوال کریں تو یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، میں اس رویہ پر ہر گز جواب نہیں دوں گا۔

ڈپٹی اسپیکر نے صہیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صہیب احمد ملک آپ  ایوان میں بیٹھے ہیں، اگر آپ نے اس طرح کی زبان استعمال کرنی ہے تو ایوان سے باہر چلے جائیں۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے صہیب بھرت کو اپنی سیٹ پر بیٹھنے کا کہتے ہوئے کہا کہ یہ پنجاب اسمبلی کا ایوان ہے کوئی عام جگہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر