Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی مارچ کا این او سی جاری

Now Reading:

آزادی مارچ کا این او سی جاری
بل

ضلعی انتظامیہ نے آزادی مارچ کا مشروط این او سی جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق شرکاء کسی سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہوں گے اور شرکاءتمام شرائط کی سختی سےپاسداری کریں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کو اجازت دےکراپنا فرض ادا کیا ہے اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی تو انتظامیہ حرکت میں آئے گی،  امید ہے تمام مراحل اچھے ماحول میں طے ہوں گے جبکہ اکرم درانی اور دیگر اپوزیشن رہنماوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

این او سی کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کے بینرز یا پتلے نہیں جلائے جائیں گے جبکہ ریلی سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں اور ریلی کے شرکا کی اندرونی سیکورٹی کا ذمہ دار خود ریلی انتظامیہ ہو گی۔

ریلی کے شرکا کی فہرست مقامی پولیس کو ایڈوانس میں فراہم کی جائے گی، سرکاری اور نجی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا جبکہ کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں ریلی کے منتظمین ذمہ دار ہوں گے اور منتظمین ریلی کے گرد حصار بنا کر کارکنوں کو اس حصار تک محدود کرنے کو یقینی بنائیں گے۔

Advertisement

ریاست، ملک اور مذہب کے خلاف کوئی نعرہ بازی نہیں ہو گی، کسی سیاسی و مذہبی جماعت کا پرچم نہیں جلایا جائے گا جبکہ آتشبازی اور اسلحہ کی نمائش پہ پابندی ہو گی اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال مروجہ قانون کے مطابق کیا جا سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر