Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور مقدم دل کی صاف اور خوبصورت انسان تھی، عثمان خالد بٹ

Now Reading:

نور مقدم دل کی صاف اور خوبصورت انسان تھی، عثمان خالد بٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری اداکار عثمان خالد بٹ نے نور مقدم کو انصاف ملنے پر آواز بلند کر لی ہے۔

 عثمان خالد بٹ اکثر ہی انسانی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتے نظر آتے ہیں۔

تاہم اس بار بھی اداکار عثمان خالد بٹ  نور کی فیملی کے حق میں بولنے سے بھی پیچھے نہیں رہے۔

نور مقدم قتل کیس میں نور کے قاتلوں کو جلد ان کے انجام تک پہنچانے کے مطالبے کے ساتھ انصاف کے حصول کے لیے اپنی آواز اٹھانے کے لیے نور مقدم کے اہلخانہ، دوست اور کئی اہم شخصیات اسلام آباد پریس کلب کے باہر جمع ہوئیں۔

اس مظاہرے میں جوکہ نور کی بہن سارہ مقدم کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی شرکت کی تھی۔

Advertisement

اداکار عثمان خالد بٹ نے نور مقدم قتل کیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’نور غیر معمولی طور پر باصلاحیت تھی لیکن جس چیز نے انہیں نور کے بارے میں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ نور کا مہربان اور اچھی فطرت کا انسان ہونا تھا۔‘

عثمان خالد بٹ نے مزید کہا کہ ’وہ دل کی پاک اور اندر سے ایک خوبصورت انسان تھی۔‘

اداکار نے  کہا کہ ’اور یہاں موجود ہر شخص اور ہر وہ شخص جو اسے ذاتی طور پر جانتا تھا یا اس سے  بات چیت کرچکا ہے وہ اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے، نور ہم میں موجود ایک روشن اور بہترین انسان تھی۔‘

واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر