Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز تاثیر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل

Now Reading:

شہباز تاثیر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف بزنس مین شہباز تاثیر اور ماڈل  نیہا راجپوت کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہ ونے والیتصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈل نیہا راجپوت اپنی شادی پر فیروزی رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جبکہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر سفید کرتا پہنے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور پاکستان کی معروف ماڈل نیہا راجپوت کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

تاہم گزشتہ روز شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کی مایوں کی چند تصاویر منظر عام پر آئیں ہیں۔

Advertisement

ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں میں حقیقت موجود تھی ۔

خیال رہے کہ  شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

اس سے قبل شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور جوڑے نے دسمبر 2019 میں راہیں جدا کرلی تھیں۔

شہباز اور ماہین کی شادی کی تقریب  میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی تھی۔

شہباز تاثیر اور ماہین غنی کے ہاں جنوری 2017میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement

معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی ازدواجی زندگی میں پریشانیاں کھڑی کررہی ہیں۔

اس کے بعد متعدد بار شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر