Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر خودکش حملہ،3 سہولت کار گرفتار

Now Reading:

گوادر خودکش حملہ،3 سہولت کار گرفتار

کاؤنٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے گوادر میں خودکش حملے میں ملوث 3 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کا تعلق دہشت گرد تنظیم  بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) سے ہے،مبینہ سہولت کار گزشتہ مہینے گوادر خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گرد کی معاونت میں ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گوادر خودکش حملے میں 4 معصوم بچے شہید ہوئے تھے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار سہولت کاروں کو بلوچستان کے کیچ تربت سے گرفتار کیا گیا ہے،سہولت کاروں کےقبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2019 میں بھی گوادر پی سی ہوٹل میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار رہے  ہیں۔

Advertisement

گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ مبینہ خودکش حملہ آور کو ہمسایہ ملک سے پاکستان میں داخل کرانے میں معاون رہے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیریرزم (سی ٹی ڈی)کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورک کے بقیہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر