Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان رومانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان رومانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر رومانیہ کے وزیر خارجہ بوگڈن آریسکو سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان اگلے سیاسی مشاورتی اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے رومانیہ کے وزیر خارجہ کو افغانستان کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے، پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جبکہ وزیر خارجہ نے دو طرفہ تجارتی و دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر  بھی زور دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ میں پاک رومانیہ بزنس کونسل اور مشترکہ اقتصادی کمیشن کی فعالیت، اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Advertisement

  ملاقات میں رومانیہ کے وزیر خارجہ نے کابل سے رومانوی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں بھرپور معاونت کی فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سےرومانوی ہم منصب کو دورہ ء پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا   گیاجس  پر رومانیہ کے وزیر خارجہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو بھی دورہ ء رومانیہ کی دعوت دی۔

واضح رہے اس سے قبل  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

 ملاقات میں  ونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی ضرورت پرزور دیا تھا۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو طرفہ سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور عوام کی سطح پر روابط کے فروغ پر اتفاق کیا  تھا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے  اقوام متحدہ ، آسیان اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا  تھا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر  بھی زور دیا تھا۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے  کہا  تھا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ سیاسی ، تجارتی ، اقتصادی اور  باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھا کہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پر گامزن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر