Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آبادہائیکورٹ،جےیوآئی (ف) کےرہنماحافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کافیصلہ معطل

Now Reading:

اسلام آبادہائیکورٹ،جےیوآئی (ف) کےرہنماحافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کافیصلہ معطل
Hafiz hamdullah0 File

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سےحکومتی فیصلےکےخلاف بڑاحکم جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق سینیٹر اور جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئےسابق سینیٹراورجے یو آئی (ف) کے رہنماحافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کاحکم معطل کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےا ستفسار کیا کہ کیا حافظ حمد اللہ کے بچے بھی ہیں؟ کیا ان کے بچوں کے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ ہے؟

نادرا کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیاگیاکہ دسمبر 2018 میں پہلی بار حافظ حمد اللہ صاحب کو خط لکھ کر بلاک کیا تھااور ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کو آگاہ کیا تھا۔

نادرانےموقف اپنایاکہ حافظ حمد اللہ اس کمیٹی میں پیش ہوئے،ان  سے اس کمیٹی نےدستاویزات طلب کیں،جو دستاویزات حافظ حمد اللہ نے پیش کیں وہ بوگس نکلیں ۔

Advertisement

اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سےحکومتی فیصلےکےخلاف حکم امتناع بھی جاری کیاگیاہے۔عدالت نے نادراسے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

سینیٹرحمداللہ کی جانب سےوکیل کامران مرتضیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت دوہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔

اسلام آبادہائیکورٹ نےاپنےحکم میں کہا ہےکہ نادرا یا وزارت داخلہ تاحکم ثانی حافظ حمد اللہ کے خلاف کوئی اقدام نہ کرے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پیمرا نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا تھاجس میں بتایا گیا تھا کہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ کردی ہے جس کے باعث پاکستان الیٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ان کی ٹاک شوز میں شرکت پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
جلالپورپیروالا: پرائیویٹ کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی
کراچی: گلستان جوہر میں تین خواتین کا لرزہ خیز قتل، بچی سمیت تین افراد زخمی
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر