وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان و محسن کشمیر عمران خان نے اپنی تقریر سے کشمیریوں کے دل جیت لیے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کےدوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کو زبردست خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یو این جنرل اسمبلی خطاب میں کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کر کے کشمیر کا سفیر ہونے کا حق ادا کیا جبکہ وزیر اعظم پاکستان نے فاشسٹ مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے رکھ دیا۔
وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کی میت کے معاملے کو بھی بھرپور انداز سے اٹھایا جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی مظالم پر عالمی برادری کے دوہرے معیار کا تذکرہ کر کے عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑا ۔
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ سفیر کشمیر عمران خان نے آر ایس ایس کے ہندوتا نظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کو بھی بے نقاب کیا ۔
سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب سے مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں مزید اضافہ ہو گا۔
وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے پر وزیراعظم پاکستان کے شکرگزار ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News