امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کے لیے استعمال ہونے والی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ دیتے ہوِئے کہا ہے کہ افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں ہے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ طالبان سے فی الحال فضائی حدود سے متعلق بات کرنےکی ضرورت نہیں اور افغانستان میں فضائی حملوں کے لیے طالبان کو بتانا ضروری نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کےخلاف کارروائیوں کے لیے تمام اہم حکام سے رابطہ ہے، دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں آگے بھی کوئی رکاوٹ نہ ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضائی حملوں میں معاون رابطوں کے لیے مخصوص اصولوں کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News