Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں جو ہوا وہ پریشان اور مایوس کن ہے،ہیڈکوچ نیوزی لینڈ کرکٹ

Now Reading:

پاکستان میں جو ہوا وہ پریشان اور مایوس کن ہے،ہیڈکوچ نیوزی لینڈ کرکٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو ہوا وہ پریشان اور مایوس کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ہمارا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلا میچ پاکستان کے خلاف ہے، ظاہر ہے سب کی نظریں پاکستان نیوزی لینڈ میچ پر ہوں گی۔

گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ میچ دوسرے میچز سے کسی طرح مختلف نہیں ہو گا، ہم پاکستان میں کرکٹ برادری اور فینز کی پریشانی کو محسوس کر رہے ہیں۔

کیوی کوچ نے کہا کہ فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا، پاکستان میں ٹیم کے ساتھ میں موجود نہیں تھا اس لیے مجھے کچھ زیادہ علم نہیں، بعض اوقات آپ کو ہر معاملے سے آگاہ نہیں کیا جاتا اس لیے زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتا۔

کیوی کوچ گیری اسٹیڈ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے 5 کرکٹرز نے یو اے ای میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، نیوزی لینڈ کے ریزرو سمیت اسکواڈ کے 9 کھلاڑی یو اے ای میں بھارتی لیگ کھیل رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر