Advertisement
Advertisement
Advertisement

3 سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکی ہیں، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

3 سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکی ہیں، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کا وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان پر سخت ردعمل

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تین سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاوہ ہر الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا ۔

 ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ جیتنے والے الیکشن کو شفاف، اور ہارنے پر دھاندلی زدہ کہنا ن لیگ کا وطیرہ ہے جبکہ  راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ایک سے زیادہ امیدواران ہونے کی وجہ سے ن لیگ جیتی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 3 سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن سن کر تنگ آ چکے ہیں، شریف خاندان نے اپنے دور میں کچھ کیا ہوتا تو آج عوام انہیں واقعی سپورٹ کرتی۔

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں ہم اقتدار میں ہوتے تو لاکھوں گھر بن چکے ہوتے، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے چند ہزار گھر تو شہباز شریف ڈھنگ سے بنا نہیں سکے۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شوباز شریف دور کا ہر میگا منصوبہ انہی کے دور میں آڈٹ میں ایکسپوز ہوا، شہباز شریف کا 2023 کے انتخابات میں جیت کا دعویٰ دیوانے کا خواب ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا کے مشکل حالات میں بھی بہترین اقدامات کیے، ساری دنیا عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن اور احساس پروگرام کے فوائد کی معترف ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شوباز شریف اب سٹیج پر تھرتھرانے اور مائیک گرانے والی شعبدہ بازیاں چھوڑ دیں۔

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اگلے انتخابات میں بھی عبرتناک شکست کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھے، پاکستان تحریک انصاف اپنی پرفارمنس کے باعث آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہو گی۔

واضح رہے اس سے قبل راولپنڈی میں ورکرز کنونش سے خطاب  کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 2023 کے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی طور پر دفن کرنے کا اعلان کیا ۔

شہباز شریف نے کہا تھا  کہ 3 سال پہلے سلیکٹڈ وزیراعظم کو سلیکٹ کروا کے پاکستان کی تباہی کروائی گئی، تمام اداروں سے مطالبہ ہے کہ اس قوم کو ہر صورت 2023 میں شفاف الیکشن مہیا کرنے ہوں گے۔

Advertisement

اُن کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا جبکہ جن کنٹونمنٹ بورڈز میں پی ٹی آئی کا جنم ہوا، عوام نے بھی یہاں سے ان کا صفایا کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر  شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، اگر 2023 میں شفاف الیکشن ہوئے تو ہم پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر دفن کر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر