ڈی سی او ریلوے انور سعادات نے ریلوے سٹیشنوں کے اسٹالز کی چھٹی کے روز اچانک چیکنگ شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈی سی او ریلوے انور سعادات معروت لاہور ڈویژن نے ریلوے سٹیشنوں پر چھٹی کے روز اچانک سٹالز کی چیکنگ شروع کر دی۔
انور سعادات معروت کا دورے کے دوران کہنا تھا کہ مقررہ کردہ قیمتوں سے زیادہ قیمت پر چیزیں فروخت کرنے والوں پر ہم نے جرمانے کیے ہیں۔
انور سعادات معروت نے کہا کہ جن سٹالز پر ریٹ لسٹ آویزاں نہیں تھی ان پر بھی بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔
ڈی سی او ریلوے انور سعادات معروت کا مزید کہنا تھا کہ زاید قیمت اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے اسٹالز والوں پر 6 ہزار روپے جرمانا عائد کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News