Advertisement
Advertisement
Advertisement

شرٹ پر موجود بٹن کے حوالے سے اہم معلومات

Now Reading:

شرٹ پر موجود بٹن کے حوالے سے اہم معلومات

پینٹ شرٹ پہنا آج کل کے دور میں ایک عام بات ہے لیکن اس فیشن میں مردوں اور عورتوں کی شرٹس اور ان کا اسٹائل الگ ہوتا ہے۔

اگر موازنہ کیا جائے تو مرد اور عورتوں کی شرٹس میں ایک واضح فرق باقاعدہ محسوس کیا جاسکتا ہے اور وہ ہے بٹن کا۔

مردوں کی شرٹس پر دائیں جانب بٹن ہوتے ہیں جبکہ عورتوں کی شرٹس پر بٹن بائیں جانب دیئے جاتے ہیں۔

اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ایسا فرق کیوں کیا گیا ہے اور اس کے پیچھے کی اصل کہا نی کیا ہے ؟

یہ اندازہ لگانا خاصہ مشکل ہے لیکن اس حوالے سے ہمیں 13ویں صدی میں جانا ہوگا جہان سے اسکا آغاز ہوا تھا۔

Advertisement

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب 13 ویں صدی میں بٹنوں کی ایجاد ہوئی تو یہ اس زمانے کی نئی اور بہت مہنگی ٹیکنالوجی تھی، اس زمانے میں امیر خواتین اپنے ملبوسات خود نہیں پہنتی تھیں بلکہ یہ کام ان کی ملازمائیں کرتی تھیں، تو سیدھے ہاتھ سے کام کرنے والی ملازماﺅں کے لیے سامنے کھڑے ہو کر بائیں جانب بٹن لگانا آسان تھا۔

یہ دوستوں اس طرح سے یہ روایت پڑ گئی ہے اور آج تک جاری ہے اور شاید آگے بھی اسی کو جاری رکھا جائیگا۔

ایک دلچسپ خیال اور بھی موجود ہے جس کے مطابق فرانس کے حکمران نیپولین کی ایک عادت تھی کہ وہ اپنا ہاتھ قمیض کے درمیان پھنسا کر تصاویر بنواتا تھا۔

خواتین نے مذاق اڑانے کے لیے نپولین کے اس معروف پوز کی نقل شروع کردی، جب فرانسیسی شہنشاہ کو اس کا علم ہوا تو اس نے حکم جاری کیا کہ خواتین کی قمیضوں میں بٹن مخالف یعنی بائیں جانب ٹانکے جائیں تاکہ اس کا مذاق نہ اڑ سکے۔

Advertisement

مختصر الفاظ میں ایسی متعدد وجوہات بیان کی جاتی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مردوں اور خواتین کی قمیضوں میں بٹن دائیں یا بائیں کیوں ہوتے ہیں اور اب یہ روایت سی بن گئی ہے جو ختم نہیں ہوسکی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر