بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن پر 2 سال کیلئے پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن پر 2 سال کے لیے پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق نمبر ون آل راؤنڈر شکیب الحسن میچ فکسنگ کی زد میں آگئے،شکیب الحسن پر میچ فکسنگ کی پیشکش کی رپورٹ نہ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا جس کے بعد انہیں انٹر نیشنل کرکٹ سے معطل کر دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی اینٹی کرپشن پینل کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی غلطی کو تسلیم کرتا ہوں تاہم پابندی لگائے جانے پر افسوس ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شکیب الحسن نے متعدد مرتبہ بکیوں کی آفرز کو رپورٹ نہیں کیا۔شکیب کی دو سالہ پابندی میں سے ایک سال سزا معطل ہوگی ۔
شکیب الحسن کو جنوری 2018 اور آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی۔
شکیب الحسن 29 اکتوبر 2020 سے انٹرنیشنل کرکٹ میں لوٹ آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News