Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10 دہشت گرد ہلاک

Now Reading:

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 10 دہشت گرد ہلاک
مسلح افواج

جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 سرکردہ لیڈروں سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابقسکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کا گھیراؤکیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو گھیرے میں لینے پر دہشت گردوں کی طرف سے شدید فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے جن میں 4 سرکردہ لیڈر بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہتھیار اور بھاری مقدار میں گولیاں قبضے میں لے لی گئیں، تمام دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے، بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، حملوں اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں مزید دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہےکہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
ملازمین سے تبادلے کے عوض رشوت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی معطلی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس
حیدرآباد، ائیر فورس کے تاریخی جنگی جہاز کے ڈھانچے کو نقصان
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر