
یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ دودھ انسانی صحت کے لئے فائدے مند ہے لیکن دودھ سے بنی دوائیاں اور مصنوعات کا استعمال دل سے جڑے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
اس حوالے سے ایک تحقیق بھی کی گئی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ دودھ کی مصنوعات کے استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
تحقیق کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ دودھ یا اس سے بنی مصنوعات کا استعمال دنیا بھر میں زیادہ ہوچکا ہے اور اسی لیے صحت پر ان کے اثرات کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھنا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دریافت کیا کہ فیٹی ایسڈز کا بہت زیادہ اجتماع دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے، یہ تعلق بہت دلچسپ ہے مگر اس کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ دودھ پینے کی عادت رکھنے والے افراد کا جسمانی وزن زیادہ ہوسکتا ہے مگر ان میں اچھے اور نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کم ہوتی ہے جبکہ دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ 14 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
خیال رہے کہ اس تحقیق کے لئے سوئیڈن کے 4 ہزار شہریوں کے نتائج کو دیگر ممالک میں ہونے والی 17 تحقیقی رپورٹس کو ملا دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News