
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا سعودی عرب نے ہمارا ساتھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی اسمبلی میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ سعو دی عرب سے ہمار ے رشتے کی بنیاد لاالہ اللہ محمد رسول اللہ ﷺ ہے، جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا سعودی عرب نے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی نے چھٹی جماعت تک ناظرہ، چھٹی سے دسویں جماعت تک ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام گرامی کے ساتھ خاتم النبیین ﷺ اور درود پاک لکھنا لازمی بھی قرار دیا ہے۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے قرآن مجید اور خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کے حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کے اقدامات کوخراجِ تحسین پیش کیا۔
سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ اسمبلی بلڈنگ میں آیات قرآنی اور احادیث مبارکہ آویزاں کروانا چوہدری پرویز الٰہی کی اسلام سے محبت کا ثبوت ہے۔
ملاقات میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز، سائنس دان اور ورکرز سعودی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ملاقات میں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، ایم این اے چوہدری سالک حسین اور چوہدری راسخ الہیٰ نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News