Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت منظور

Now Reading:

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت منظور
Capt-safdar

سیشن عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے لیگی رہنما کو 2 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطا بق لاہور کی سیشن عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ سنایا ہے ، کیپٹن(ر)صفدراشتعال انگیزتقریر کرنے کے الزام میں گرفتار تھے،عدالت نے گزشتہ روز وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ذرائع کے مطا بق گذشتہ روز عدالت نے کپٹین ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت اور جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت اور پراسیکیونش کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی اور وکلا کے دلائل سنے تھے۔

عدالت کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف دائر اپیل پر بھی آج فیصلہ سنائے گی، ضلع کچہری سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کیپٹن صفدر نے سیشن کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطا بق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل نے جوڈیشل ریمانڈ کی جگہ جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی مخالفت کی اورکہا کہ یہ مقدمہ ہی بے بنیاد ہے اسے خارج کیا جائے۔

Advertisement

سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کی اور بتایا کہ مقدمات کی دفعات ناقابل ضمانت ہیں ، استدعا ہے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے تفتیش کرنی ہے اس لیے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا، انہیں حکومت کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کی عدالت میں‌ پیشی کے دوران پولیس پر حملہ بھی کیا تھا اور اس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے ضمانت کرالی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر