Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی وزراء سڑکوں پر نکل کر ڈرامے بازی کرتے ہیں، خرم شیر زمان

Now Reading:

صوبائی وزراء سڑکوں پر نکل کر ڈرامے بازی کرتے ہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء بارشوں میں سڑکوں پر نکل کر ڈرامے بازی کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کراچی کے اندرونی نالوں کی ابتر صورتحال کے حوالے سے اپنے ایک  بیان میں کہا کہ بارشوں کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود نالوں کی صفائی نہیں کی گئی۔

 خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بارشوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ نالوں کی صفائی کا نہ ہونا ہے، پیپلز پارٹی کراچی میں چھوٹے نالوں کی صفائی نہیں کروا رہی۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاق نے محمودآباد، گجر اور اورنگی نالے صاف کروائے جبکہ وفاقی حکومت نے وعدے کے مطابق بڑے نالے بھی صاف کردیئے ہیں۔

 خرم شیر زمان نے کہاکہ چھوٹے نالے صاف نہ ہونے سے پانی بڑے نالوں تک نہیں پہنچتا، 485 نالے ڈی ایم سی اور 44 نالوں کی صفائی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے لیکن اس معاملے پر نہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور نہ ہی وزیر بلدیات توجہ دیتے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ صوبائی وزراء بارشوں میں سڑکوں پر نکل کر ڈرامے بازی کرتے ہیں، ڈرامہ بازی کرنے کے بجائے سندھ وزراء نالوں کی صفائی پر توجہ دیں۔

واضح رہے اس سے قبل  پی ٹی آئی رہنما ء خرم شیر زمان نے شہر میں نگلیریا کے پھیلاؤ اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے وزیر اعلی سندھ ہاؤس میں شکایتی خط جمع کروایا تھا ۔

خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ کراچی میں نگلیریا سے بڑھتی ہوئی اموات پر قابو پانے کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

شکایتی خط جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے  کہا  تھا کہ کراچی میں نگلیریا کا مسئلہ سر اٹھارہا ہے۔نگلیریا دماغ خور جرثومہ ہے جو کہ انسانی دماغ چاٹ لیتا ہے،یہ ایک لاعلاج مرض ہے۔ نگلیریا پینے کے پانی میں نشونما پاتا ہے اگر پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل ہو تو نگلیریا نشونما نہیں پا سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر نے مزید کہا تھا  کہ کراچی میں نگلیریا کا مسئلہ سر اٹھارہا ہے،رواں سال کراچی میں نگلیریا سے 6 افراد جابحق ہوچکے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ واٹر بورڈ کو پابند کریں کہ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل ہو، تاکہ نگلیریا کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر