Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکن  کرکٹ ٹیم ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستانی میدان آباد کرنے کیلئے پر عزم

Now Reading:

سری لنکن  کرکٹ ٹیم ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستانی میدان آباد کرنے کیلئے پر عزم

سری لنکن کرکٹ ٹیم ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستانی میدان آباد کرنے ے لئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دسمبر ،جنوری میں آئی لینڈرز پاکستان کا مختصر دورہ کرسکتے ہیں اورسری لنکا نے ایک بار پھر  کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کے صدر شمی سلوا نے کہا کہ ہم اپنی قومی ٹیم پاکستان بھیجنے کو تیار ہیں مگر صرف ایک رکاوٹ ہے، ہمارا سال کے آخری 3 ماہ کا شیڈول کافی مصروف ہوگا،اس کے باوجود انھوں نے مختصر ٹور کیلئے ونڈو کی دستیابی کا یقین بھی دلا دیا۔

شمی سلوا نے کہا کہ فی الحال تو ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے، آئندہ ماہ شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد ویسٹ انڈیزکی میزبانی کرنا ہوگی، اس کے بعد 4 سے 23 دسمبر تک لنکا پریمیئر لیگ کھیلی جائے گی، اس کے بعد اگر ہمارے پاس مناسب وقت ہوا تو ہم پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے ٹیم کو پاکستان بھیجا اور اب بھی وہاں کا دورہ کرنے والا پہلا ملک بن سکتے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے پہلے بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا بھی پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کرنے کا عزم ظاہر کرچکے ہیں۔

 پاکستان نے بھی ماضی میں سری لنکا کا اس وقت بھرپور ساتھ دیا جب غیرملکی ٹیمیں خانہ جنگی کی وجہ سے دورہ کرنے سے کتراتی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر