Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری قوم چاہتی ہے کہ میاں مفرور واپس آئیں، ڈاکٹر شہباز گِل

Now Reading:

پوری قوم چاہتی ہے کہ میاں مفرور واپس آئیں، ڈاکٹر شہباز گِل
شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پوری قوم چاہتی ہے کہ میاں مفرور واپس آئیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفرور فرار ہی رہے گا کیونکہ ان تِلوں میں تیل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل ش پریس کانفرنس کریں اور میم چپ رہے ایسا ممکن نہیں ، نااہلوں کی آپس کی لڑائی میڈیا پر سرکس کی طرح جاری ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ کلیبری کوئین نے شہزادے کو سیاست میں لانچ کرنے کا اشارہ دیا ہے ، پاکستانی سیاست میں نااہل شریفوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے آتے ہی آج شہبازشریف کو مبارکبار دی، شہبازشریف آج انٹرنیشنل صادق و امین بن گئے ہیں۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن)نائب صدر کا کہنا تھا کہ یہ پروپیگنڈا ہمیشہ کیا گیا کہ سیاستدان کرپشن کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کو بھی اسی پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ یہ سرٹیفکیٹ مسلم لیگ ن کو نہیں سب سیاسی جماعتوں کو ملا ہے۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ عمران خان ذہنی مریض بن چکا ہے، نیب اور ایف آئی اے کو بلاکر کہا جاتا ہے مسلم لیگ ن کےخلاف مقدمات بناؤ۔

مسلم لیگ (ن)نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا تھا کہ میں واضح کہنا چاہتی ہوں یہ نہ پہلے مسلم لیگ ن کو توڑ سکے نہ اب توڑ سکیں گے، پاکستان اور مسلم لیگ ن کا مستقبل بہت روشن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر