Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Now Reading:

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
Khwaja Brothers- 30th Oct

احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق احتساب عدالت نے پیراگون ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطا بق عدالت نے دونوں بھائیو ں کو 13 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے بھی طلب کر لیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن پیراگون ریفرنس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پرکیس کی سماعت کی جبکہ عدالت میں مقدمے کے پانچ گواہان اعجاز احمد، مقصود احمد، غلام مصطفی، جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے اپنے بیان قلمبند کرائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطا بق پراسیکیوٹر نیب نے مؤقف اپنایا کہ ملزموں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا اور اس سوسائٹی میں 50 کنال سے زائد سرکاری اراضی کو شامل کیا گیا،پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں جبکہ اس سوسائٹی میں 93.6 فیصد شیئرز ہولڈر کے مالک خواجہ سعد، سلمان رفیق اور ندیم ضیاء ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ برادران کی پیشی کےبا عث احتساب عدالت کی سیکیورٹی سخت کی گئی جبکہ سیکرٹیریٹ چوک سے ایم اے او کالج چوک تک کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر سڑک بند کر دیا گیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر