Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

Now Reading:

معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ سوجانیا نے خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوجانیا نے بنگلورو میں موجود اپنے گھر میں خودکشی کی ہے، ادکارہ کی پھندا لگی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوجانیا کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا، جسے توڑ کر دروازہ کھولا گیا۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس ضمن میں اداکارہ کے گھر والوں اور دوستوں سے پوچھ گچھ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

Advertisement

سوجانیا کے گھر سے پولیس کو ان کے ہاتھ کی لکھی ایک تحریر ملی ہے۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ وہ اپنی موت کا کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دے رہیں اور خود ہی اس خود کشی کی ذمہ دار ہیں۔

اپنے نوٹ میں سوجانیا نے اپنے والدین سے بھی معافی مانگی ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کسی بھی طرح کے ذہنی مسائل کا سامنا نہیں تھا۔

اداکارہ نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی مدد  کی تاہم اس مدد سے متعلق واضح نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سوجانیا کناڈا جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری میں چند فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر