Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے برطانوی پولیس افسر کو تاحیات قید کی سزا

Now Reading:

خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے برطانوی پولیس افسر کو تاحیات قید کی سزا

برطانوی پولیس افسر کو خاتون کو زیادتی اور قتل کرنے کے کیس میں تاحیات قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

 خبرایجنسی کے مطابق برطانوی عدالت نے جمعرات کے روز کیس کا فیصلہ سنایا جس میں 33 سالہ خاتون سارا ایورڈ کی جعلی گرفتاری کے بعد زیادتی اور قتل کے کیس میں 48 سالہ پولیس افسر کو تاحیات قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 33 سالہ سارا ایورڈ نامی خاتون برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران لاپتہ ہوئی تھیں جس کے بعد برطانیہ میں لاپتہ شخص سے متعلق تفتیش میں اس کیس کو انتہائی اہمیت حاصل ہوئی جب کہ واقعے کے بعد برطانیہ میں احتجاج کیا گیا اور سڑکوں پر خواتین کے تحفظ پر نئی بحث چھڑ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق 48 سالہ پولیس افسر وائن کوزنس لندن میٹرو پولیٹن پولیس کے ایلیٹ ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ میں تعینات تھا جس نے جولائی میں خاتون کو اغوا، زیادتی اور پھر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

 کیس کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ پولیس افسر وائن کوزنس نے خاتون کو 3 مارچ کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا جس کے بعد خاتون کی لاش تقریباً 50 میل دور کے علاقے سے برآمد ہوئی جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کی موت گلا دبا کر مارنے سے ہوئی۔

Advertisement

خبر ایجنسی کے مطابق عدالت کی جانب سے مجرم کو تاحیات قید کی سزا سنائے جانے کےبعد اس کی پیرول پر بھی رہائی کا کوئی امکان نہیں۔

 عدالتی فیصلے کے بعد مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اب چیزوں کو بہتر نہیں کرسکتا اور کوئی بھی سارا کو واپس نہیں لاسکتا لیکن مجرم کی تاحیات قید انہیں کچھ راحت اور سکون فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر