حمزہ شہباز
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کل ملتان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کے دورہ ملتان کے موقع پر اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔
سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے مسلم لیگ ن سے رابطے تیز، حامد سعید کاظمی کی جانب سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حامد سعید کاظمی ن لیگ کے ٹکٹ پر ملتان اور رحیم یار خان سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک آواز ملتان بریگیڈیئر ریٹائرڈ قیصر علی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
بریگیڈئیر قیصر علی این اے 154 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بچہ خاندان کے سربراہ و سابق پارلیمنٹرین ملک اسحاق بچہ کی بھی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News