صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن کی وصولی میں مزید سہولت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل کی ملاقات ہوئی جس میں آڈیٹر جنرل نے صدر مملکت کو حکومتی اداروں میں مالی شفافیت ، احتساب یقینی بنانے میں ادارے کے کردار پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے اور خزانے کے بہتر انتظام کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی آڈٹ طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اداروں میں مالی بے ضابطگیوں کو روکنے کیلئے حکومتی اداروں میں مالی ڈسپلن یقینی بنانا ہاگا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن کی وصولی میں مزید سہولت دی جائے، اس امر کو یقینی بنائیں کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی سے جھنگ چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی تھی جس میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے صنعتی شعبے کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا تھا کہ حکومت صنعتی شعبے کی مدد کے لیے جامع کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ حکومت تجارتی سفارت کاری اور نئی اور بہتر منڈیوں تک رسائی کیلئے کوششیں کررہی ہے ، مقامی تاجروں اور انڈسٹری کو تقویت دینے کیلئے تجارتی معاہدے کیے جارہے ہیں ، حکومت تاجروں کو عالمی منڈیوں میں مقابلے کے قابل بنانے کیلئے پیداواری لاگت کم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو اپنے کاروبار قائم کرنے کی ترغیب دے رہی ہے ، حکومت نے نوجوانوں کیلئے 100 ارب روپے کامیاب جوان پروگرام کے تحت مختص کیے ہیں ، چیمبر آف کامرس اور انڈسٹریز تاجروں کو ٹیکس ادا کرنے کا کہیں ، معیشت کی دستاویز بندی میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
