Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندری طوفان شاہین ، محکمہ موسمیات کا 6الرٹ جاری

Now Reading:

سمندری طوفان شاہین ، محکمہ موسمیات کا 6الرٹ جاری
طوفان

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان شاہین کے حوالے سے چھٹا الرٹ جاری کر دیا۔ ‏

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بحرہ عرب میں سمندری طوفان شاہین مزید شدت اختیار کر چکا یے، شاہین ‏طوفان 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزشتہ 6 گھنٹے میں مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اس وقت کراچی سے 400 ، اڑماڑہ سے  240اور گوادر سے 250 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں تیز ہوائیں چل سکتی ہین جبکہ کل شام تک وقفے ‏وقفے سے بارش ہوسکتی ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے اثرات سے گوادر، لسبیلہ اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں اب بھی ‏طوفانی اور موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں، سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرتے ہوئے عمان جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو 3 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ 3 اکتوبر تک سمندر میں طغیانی رہے گی اور معمول سے بلند لہریں ہونگی۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سمندری طغیانی کے باعث ماہی گیر کھلے سمندر مین تین اکتوبر تک جانے سے ‏گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر