Advertisement
Advertisement
Advertisement

منڈی بہاؤالدین: موسلادھار بارشوں کے باعث اسکول کی دیوار گر گئی

Now Reading:

منڈی بہاؤالدین: موسلادھار بارشوں کے باعث اسکول کی دیوار گر گئی

 منڈی بہاؤالدین میں موسلا دھار بارش کے باعث  اسکول کی دیوار گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال اور اسکے گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث نواحی گاؤں چک نمبر 19 مشرانوالہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کے کمرے  کی  دیوار گر گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز بارش سے علاقہ جل تھل ہوگیا تھا،  اسکول کے کمرے میں پڑا سکول کا فرنیچر بھی چھت گرنے سے تباہ ہو گیا ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی متاثر ہوچکا ہے۔

 ریسکیو کے مطابق اسکول کی چھت اور دیوار گرنے کا حادثہ رات کو پیش آیاجسکی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ادارے کے اساتذہ نے بچیوں اور بچوں کو ملبہ اٹھانے پر لگا دیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ 15 سال قبل اسکول کا کمرہ اور دیوار تعمیر کی گئی تھی،  جو ناقص مٹیریل کے باعث زمین بوس ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر