Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کے اہل خانہ اور احباب سے گہری تعزیت کرتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل

Now Reading:

عمر شریف کے اہل خانہ اور احباب سے گہری تعزیت کرتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل

جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے اہل خانہ اور احباب سے گہری تعزیت کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا ہے کہ نہایت تاسف سے بتایا جاتا ہے کہ عمر شریف جرمنی میں انتقال کر چکے ہیں۔

Advertisement

 

 

 ڈاکٹر محمد فیصل نے لکھا کہ پاکستان کے قونصل جنرل ہسپتال میں موجود ہیں تاکہ عمر شریف کے اہل خانہ کی ہرممکن مدد کی جا سکے۔

 واضح رہے کہ لیجنڈری کامیڈین عمر شریف آج جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔

یاد رہے کہ عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور کچھ دن قبل ہی علاج کے لیے امریکہ روانہ ہوئے تھے۔

Advertisement

 عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا جانا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

واضح رہے کہ عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے تھے،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا۔

اسکے علاوہ  عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر