
وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان عمر شریف کی وفات قومی سانحہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال سے فن ظرافت کا ایک اہم باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر سو قہقہے بکھیرنے والی باغ و بہار شخصیت کے مالک عمر شریف کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار ہے، عمر شریف نے اپنی زندگی فن و ثقافت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمر شریف ایک عہد کا نام ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ، ٹیلی ویژن، اسٹیج اور فلم انڈسٹری کے لیے عمر شریف کے لازوال کردار ان کی اعلی فنکارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News