Advertisement
Advertisement
Advertisement

فٹبال ورلڈ کپ، انگلینڈ کی تیاریوں کو بڑا جھٹکا

Now Reading:

فٹبال ورلڈ کپ، انگلینڈ کی تیاریوں کو بڑا جھٹکا

فٹبا ل ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے انگلینڈ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ فٹبال  ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے کورونا کی ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویکسین لگوانے سے انکار کے بعد ان کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔

 انگلینڈ فٹبال حکام نے کہا کہ جو کھلاڑی کورونا کی ویکسین نہیں لگوائے گا اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

برطانوی اخبار کے مطابق ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے ان کھلاڑیوں میں 3 ایسے فٹبالرز بھی شامل ہیں جو یورو کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی طرف سے اٹلی کے مدمقابل تھے۔

Advertisement

برطانوی اخبار  کے مطابق انگلش ٹیم کے مینجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ ویکسین نہ لگوانے والے کھلاڑیوں کو ویکسینیشن کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے،دوسری صورت میں ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ آئندہ سال قطر میں ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر