پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا 17 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں ہوگا، پیپلز پارٹی نے جلسے سے متعلق ڈی سی ایسٹ کو درخواست دے دی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ جلسہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شہدا کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News