Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیلنڈر ایئر میں زیادہ ٹی ٹونٹی رنز کا ریکارڈ محمد رضوان کی دسترس میں آنے لگا

Now Reading:

کیلنڈر ایئر میں زیادہ ٹی ٹونٹی رنز کا ریکارڈ محمد رضوان کی دسترس میں آنے لگا

کلینڈر ایئر میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کا ریکارڈ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی دسترس میں آنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وکٹ کیپر بیٹسمین  محمد رضوان نے رواں سال 1428رنز جوڑے ہیں ، محمد رضوان اس وقت اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں۔

 کسی ایک کیلنڈر ایئر میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر کا ریکارڈ ان کی دسترس میں آتا جا رہا ہے، بابراعظم سے ان کا فاصلہ اب صرف 179 رنز کا رہ گیا ہے۔

سینٹرل پنجاب کے مدمقابل 65 رنز بنانے والے محمد رضوان نے سدرن پنجاب کیخلاف 64 کی اننگز کھیلی، سینٹرل پنجاب سے دوسرے میچ میں 6 اور سندھ کیخلاف ایک رن بنایا ۔

 گذشتہ روز بلوچستان سے میچ میں انہوں نے 40 رنز اسکور کیے اور رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے رنز کی تعداد 1428 کرلی ۔

Advertisement

 انہوں نے یہ رنز 62.08 کی اوسط سے اسکور کیے ہیں ، رضوان نے مجموعی طور پر 14 بار 50 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں جبکہ  اس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔

 یاد رہے کہ ایک سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے قومی کرکٹر بابراعظم نے 2019 میں 1607 رنز اسکور کیے تھے، محمد رضوان 2016 میں 1386 رنز بنانے والے عمر اکمل کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر