Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر کا پشتو گانے کی ریکارڈ کامیابی پر مداحوں کا شکریہ

Now Reading:

علی ظفر کا پشتو گانے کی ریکارڈ کامیابی پر مداحوں کا شکریہ
, علی ظفر کا پشتو گانا مداحوں کو بھا گیا, گلوکار

پاکستان کے معروف گلوکار نے پشتو گانے کی ریکارڈ کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے پشتو گانے کی ریکارڈ کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیت پسند کرنے پر چاہنے والوں کا مشکور ہوں۔

پاکستان کے معروف گلوکار کا کہنا تھا کہ علاقائی گانے بنانے کا مقصد ملک کے مختلف ثقافتی رنگوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے، پشتون بھائیوں کا خاص طور پر شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر اب تک تین علاقائی گانے ریلیز کرچکے ہیں جن میں بلوچی، سندھی اور پشتو گانوں نے عوام میں بے حد مقبولیت پائی۔

 واضح رہے کہ علی ظفر اور گُل پانڑہ کے نئے گانے’ لار شہ پیخور‘میں اُنہوں نے پشتون ثقافت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ دِکھایا ہے جبکہ یہ گانا گزشتہ روز پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

Advertisement

گانا ’لارشہ پیخور‘ کو علی ظفر نے خود پروڈیوس کیا ہے، اس کی موسیقی حسن بادشاہ نے دی ہے جبکہ ہدایات ولید عالم نے دی ہیں۔

’گانے میں لار شہ پیخور‘ میں خیبر پختونخوا (کے پی) کے معروف سیاحتی مقامات کو دکھانے سمیت پشتون ثقافتی لباس اور دیگر روایتوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

’لار شہ پیخور‘ گانے میں جہاں علی ظفر کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے، وہیں گل پانڑہ کے ڈانس سمیت گانے کی موسیقی اور ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کو بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

گانے کو ایک ایسے وقت میں ریلیز کیا گیا ہے جب کہ پشتون لوگ ہر سال کی طرح اپنا روایتی ثقافتی دن منانے والے ہیں۔

’لار شہ پیخور‘ گانے کو علی ظفر اور گل پانڑہ سے قبل بھی متعدد گلوکاروں نے گایا ہے۔

’لار شہ پیخور‘ پشتو زبان کا معروف گانا ہے، جسے دیگر گلوکاروں نے بھی مختلف اوقات میں گایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر