
خضدار میں نو گھنٹے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار اور مقتول ڈاکٹر شیر محمد کے لواحقین کے درمیان مزاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اب قومی شاہراہ کو احتجاجیوں نے کھول دیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ مقتول ڈاکٹر شیر محمد کے ورثاء پر امن طریقے سے منتشر ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ آج خضدار کی تحصیل وڈھ میں ڈاکٹر شیر احمد شیخ کو نا معلوم افراد نے فائرنگ سے ہلاک کر دیا تھا۔ یہ تب پیش آیا جب وہ گھر سے وڈھ بازار جا رہے تھے۔ ڈاکٹر کے قتل کی اطلاع ملتے ہی شیخ قبیلے کے مشتعل افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا تھا جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی تھیں جو کہ اب بحال ہو گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News