Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزگاری کے مسائل کے خاتمے کے لئے معیاری تعلیم کا فروغ ضروری ہے،میاں اسلم اقبال

Now Reading:

روزگاری کے مسائل کے خاتمے کے لئے معیاری تعلیم کا فروغ ضروری ہے،میاں اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بےروزگاری کے مسائل کے خاتمے کے لئے معیاری تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو سٹریم لائن کرنے کے لئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا گیا ہے، اس جدید نظام کے تحت نجی اور سرکاری تکینکی اداروں کی پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں آن لائن رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اب تک 13سو زائد تکنیکی اداروں نے پی ایس ڈی اے میں رجسٹریشن کے لئے آن لائن اپلائی کیا ہے، درخواست جمع کرانے سے لیکر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجراء تک یہ ایک مکمل خودکار نظام ہے، فنی تعلیم کے کورسسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہنر مند نوجوانوں کی ملک اور بیرون کھپت کا بھی موثر نظام بنایا گیا ہے، ملک سے غربت اور بے روزگاری کے مسائل کے خاتمے کے لئے معیاری فنی تعلیم کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لئے بے مثال اقدامات کیے ہیں، صوبے میں 4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کا قیام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نےاپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سرکاری اور نجی تکنیکی اداروں کو پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی چھتری تلے لایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر