Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان اور ایران کی سوچ میں ہم آہنگی باعث اطمینان ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

افغانستان میں امن کے حوالے سے پاکستان اور ایران کی سوچ میں ہم آہنگی باعث اطمینان ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان اور ایران کی سوچ میں ہم آہنگی باعث اطمینان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات ، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ ،افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات وزیر خارجہ نے ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا جبکہ وزیر خارجہ نے ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ملنے پر مبارکباد دی اور وزیر خارجہ نے 26 اگست 2021 کو کیے گئے اپنے دورہ ء ایران کے دوران، بھرپور میزبانی پر ایرانی نائب وزیر خارجہ کا شکریہ ادا  بھی کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر رئیسی کی ملاقات میں کیے گئے مشترکہ فیصلوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تجارتی، اقتصادی و سیاسی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

 اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور ایران کے درمیان اپریل 2021 کو طے پانے والے باڈر مارکیٹوں کے قیام کے معاہدے کو سراہتے ہوئے ان مارکیٹس کے جلد قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

Advertisement

ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کو  بھی سراہا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین بین الاقوامی فورمز پر نکتہء نظر میں مماثلت اور باہمی تعاون خوش آئند ہے، گذشتہ سال کے دوران پاکستان اور ایران کے مابین  دو اضافی کراسنگ پوائنٹس کا کھلنا دونوں ممالک کی عوام کیلئے یکساں فائدے کا باعث ہو گا۔

شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہر سال زائرین کی کثیر تعداد ایران میں مقدس مقامات کی زیارت کیلئے جاتی ہے، پاکستان نے زائرین کو ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی زائرین مینجمنٹ پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان اور ایران کی سوچ میں ہم آہنگی باعث اطمینان ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری افغانوں کو درپیش انسانی و معاشی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے، ان کی معاونت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر