Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

Now Reading:

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خوراک کی جانب سے برآمد پر پابندی کی سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ریمیٹنسز لائلٹی پروگرام کی سمری پیش کی جائے گی اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے گندم کی دستیابی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزارت خوراک کی جانب سے کپاس کی قیمتوں کی تعین کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، آزاد جموں و کشمیر کیلئے گندم کی فراہمی کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اجلاس میں چھوٹے ہائیڈرو پاور منصوبوں کیلئے پاور جنریشن پالیسی 2015 کے تحت سیکیورٹی معاہدے کی منظوری کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں مقامی سطح پر بننے والی کورونا کی تشخیص کی مشینوں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر