Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی افسربددیانتی میں ملوث پایاگیاتوسخت ایکشن ہوگا،چئیرمین نیب

Now Reading:

کوئی افسربددیانتی میں ملوث پایاگیاتوسخت ایکشن ہوگا،چئیرمین نیب
chairman NAB

چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےکہاہے کہ گذشتہ دوسال میں یہ ثابت کیا کہ نیب ایک خودمختارادارہ ہےہماری ذاتی تشہیرنہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیوروسکھرمیں تقریب سےخطاب کرتے ہوئےچئیرمین نیب کاکہناہے کہ گذشتہ دو سالوں میں 600 سے زائد ریفرنسز فائل جبکہ 1200 سےزائدانکوائریاں کی گئی ہیں۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال نےکہاکہ ملکی خزانےکی 900 ارب روپے کی خطیررقم کی واپسی کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کچھ افسران کی غیرذمہ داری اوربددیانتی کی اطلاعات ہیں،ابھی ان کانام نہیں لےرہاہوں صرف کچھ وقت دےرہا ہوں، ہمارا کام کسی حکومت کاعدم استحکام نہیں بلکہ ہماراکام یہ ہےکہ کرپٹ لوگوں سے ملکی دولت کو واپس لائیں۔

چئیرمین نیب نےکہاکہ میں خودچندمعاملات کی انکوائری کررہاہوں اگر کوئی افسربددیانتی میں ملوث پایاگیاتوپھرسخت ایکشن ہوگا،انویسٹی گیشن افسران توجہ دیں۔

Advertisement

انہوں نےکہاکہ ہمارے کچھ انویسٹی گیشن افسران کوپراسیکیوشن کی اے بی سی کاپتہ نہیں ہے،مجھے اس پرسخت تشویش ہےاور میں یہ برداشت نہیں کروں گا کہ بنا بنایاکیس بگڑجائے۔

چئیرمین نیب کامزیدانویسٹی گیشن افسران سےمخاطب ہوتےہوئےمزیدکہناتھاکہ ہمارے کیس شفاف ہونےچاہیئں، آئی اوزاپنی تفتیش کےمعیارکوبہترکریں، اس لیےمتعلقہ قوانین کی کتابوں سےمدد لیں، میں ذاتی طورپرتمام کیسزکی جانچ پڑتال کرتاہوں آئی اوز کی رپورٹس پڑھتا ہوں اورجائزہ لیتا ہوں۔

نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہاکہ سکھرریجن سےغیر ذمہ داری اور بددیانتی کی کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں، نیب میں غیر ذمہ داری بالکل برداشت نہیں کی جائے گی،ماضی بھول جانے کے لیئے نہیں بلکہ ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں وہ حال میں نہ ہوں۔

ان کا کہناتھا کہ نیب توکسی کوحراست میں لینے کے بعد سے ہی تنقید کی زد میں آجاتا ہے،ہمارے کچھ جاندارکیسز میں متعلقہ دستاویزات نہیں تھیں اس لیے وہ ہمارے ہاتھ سے نکل گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر