Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی؛ بھارت میں کھلبلی مچ گئی

Now Reading:

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی؛ بھارت میں کھلبلی مچ گئی

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد اور دو منشیات فروش جو اس وقت این سی بی کی تحویل میں ہیں مبینہ طور پر ایک دوسرے سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام افراد واٹس ایپ چیٹ میں بات کرتے ہوئے کوڈ ورڈز کا استعمال کرتے تھے۔

این سی بی نے سٹی کورٹ کے سامنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آریان خان اور اس کیس کے سلسلے میں گرفتار دو دیگر افراد کی واٹس ایپ چیٹس میں چونکا دینےوالا مواد سامنے آیاہے۔

تاہم آریان خان کے دوست اداکار ارباز کے والد نے این سی بی کی جانب سے واٹس ایپ چیٹس کے حوالے سے کیے گئے دعوے کی تردید کی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ارباز کے والد نے کہا ہے کہ منشیات سے متعلق کوئی واٹس ایپ چیٹس نہیں ہیں۔

 واٹس ایپ چیٹ صرف جہاز پر جانے کے پروگرام کے حوالے سے کی گئی آخری لمحے کی بات چیت تھی کیونکہ انہیں جہاز پر ہونے والی پارٹی میں مدعو کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ارباز نے کروز پارٹی میں جانے سے قبل دوستوں کے ساتھ ہی ناشتہ کیا تھا اور دوستوں کے ساتھ ہی ڈنر بھی کرنا تھا۔

واضح رہے کہ منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار آریان خان کے ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر