Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرڈیننس کے ذریعے چئیرمین نیب کی مدت میں توسیع آئین اور قانون کی توہین ہے،شازیہ مری

Now Reading:

آرڈیننس کے ذریعے چئیرمین نیب کی مدت میں توسیع آئین اور قانون کی توہین ہے،شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع آئین اور قانون کی توہین ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب آرڈیننس کا مسودہ حکومت کے وزراء اور مشیروں کو بچانے کا منصوبہ ہے۔

 شازیہ مری  کا کہنا تھا کہ ایسی کونسی مجبوری یا ایمرجنسی ہے جو آرڈیننس کے ذریعے توسیع دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  موجودہ چیئرمین حکومتی وزراء اور مشیروں کو ریلیف دےکر متنازع ہو چکے ہیں۔

 شازیہ مری  کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس، مالمجبا اسکینڈل، پشاور بی آر ٹی، راولپنڈی رنگ روڈ کسی پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  آرڈیننس کے ذریعے پنڈورا باکس میں شامل حکومتی لوگوں کو بھی ریلیف دینے کی تیاری ہے، اس آرڈیننس کے باعث عام آدمی کے لیئے بیل لینا ناممکن ہو جائے گا مگر وزیر و مشیر محفوظ رہیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسودے میں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کو بھی متنازع بنایا جا رہا ہے، احتساب سب کا ایک جیسا ہونا چاہئے جو کہ اس آرڈیننس میں ہوتا نظر نہیں آرہا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ  ہم آئین اور قانون کی روح کے خلاف ہونے والے ہر فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر