پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے 29 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ 14 اکتوبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہو گا۔
انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر منعقد ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کی تیاری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 29 رکنی قومی جونیئر تربیتی ہاکی کیمپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کیمپ کا آغاز 14 اکتوبر کو ہو گا۔
کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وقت مقررہ پر ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم و کیمپ کمانڈنٹ اولمپین دانش کلیم کو رپورٹ کریں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاری کے لیے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے متعلقہ محکمہ جات اور صوبہ جات کو مراسلے ارسال کر دیے گئے ہیں کہ وہ ڈیپارٹمنٹل این او سی، چھ ماہ معیاد کا پاسپورٹ، 24 پاسپورٹ سائز فوٹوز اور دیگر متعلقہ کاغذات کھلاڑیوں کے ہمراہ کیمپ میں بھجوائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News