ملتان کی کاٹن فیکٹری میں لگی آگ پر قابو لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گودام میں لگی آگ پر 20 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل کا جاری ہے۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے کہ وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ آگ لگنے کےباعث کروڑوں روپے مالیت کی کاٹن جل کر راکھ ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بہاولپور روڈ پر موٹروے انٹرچینج کے قریب کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں تقریباً ریسکیو کی 11 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News