Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی غیر مشروط معافی قبول کرلی

Now Reading:

عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی غیر مشروط معافی قبول کرلی
فردوس

 

توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے غیر مشروط معافی مانگی جو کہ قبو ل کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فردوس عاشق کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

ذرائع کے مطا بق توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان نے غیر مشروط معافی مانگ لی جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ عدالتی حکم کا انتظار کریں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میں آئندہ احتیاط کروں گی، میں غیر مشروط معافی کی طلب گار ہوں، میں عدلیہ توقیر میں کمی کا سوچ بھی نہیں سکتی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدلیہ میں بہتری آرہی ہے، آپ بہت اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں۔

Advertisement

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا آپ وزیراعظم کی معاون خصوصی ہیں ؟ وزیراعظم عدلیہ بحالی مہم میں پیش پیش تھے، 2 وجوہات کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا، وزیر اعظم ہمیشہ رول آف لا کی بات کرتے ہیں، آپ نے زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، آپ نے عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی، میرے بارے میں جو کہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

عدالت نےمزید کہا کہ آپ سے ہرگز یہ امید نہیں تھی، ہائی کورٹ کے رولز پڑھ کر سنائیں جس پر فردوس عاشق اعوان نے ہائیکورٹ کے رولز پڑھ کر سنائے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ وزارت قانون نے نہیں بتایا تو ان وکلا سے پوچھ لینا تھا، مجھے اپنے ججز پر فخر ہے، ایک سال میں ریکارڈ کیسز نمٹائے، جس طرح آپ نے ہرزہ سرائی کی کہ کاش عام آدمی کیلئے بھی عدالت لگے، ہم تو بیٹھے ہی عام لوگوں کے لیے ہیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بہتر ہوتا آپ سیاست کو عدلیہ سے الگ رکھتیں، آپ ایک عام شخصیت نہیں، وزیراعظم کی معاون ہیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کیا آپ کبھی ڈسٹرکٹ کورٹ گئیں ؟ صدر بار ایسوسی ایشن آپ کو ضلعی عدالتوں کا دورہ کرائیں، کبھی انتظامیہ کو ان عدالتوں کا خیال نہ آیا، ان عدالتوں میں عام لوگوں کے کیسز ہوتے ہیں، جا کر دیکھیں کچہری میں ججز کے لیے ٹوائلٹ تک نہیں، ہمارے فیصلے بولتے ہیں، وہی لوگوں کا اعتماد ہے، ہمارے فیصلے سے آدھے لوگ خوش ہوتے، آدھے ناراض ہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کا عدلیہ تحریک میں بڑا کردار ہے۔

Advertisement

اس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا اُس بات کو آپ رہنے دیں یہاں، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3,667 پوائنٹس گر گیا
سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
کیڈٹ کالج وانا خودکش حملے کی اندرونی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی
کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ، 12افراد شہید، 30 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر