وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال اور عمومی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی داخلی و خارجی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور نیشنل ایکشن پلان سمیت اہم معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے، وزرائے خارجہ، داخلہ، دفاع، خزانہ اور اطلاعات بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر قومی سلامتی معید یوسف وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
اس کے علاوہ نیول چیف اور پاک فضایئہ کے سربراہ بھی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News