Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ رکھنے کا انتہائی آسان طریقہ

Now Reading:

واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ رکھنے کا انتہائی آسان طریقہ

اگر آپ اپنی واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کو مخفی رکھنا چاہتے ہیں تو اس کا ایک آسان طریقہ خود واٹس ایپ کی طرف سے ہی اپنے صارفین کو مہیا کیا گیا ہے۔

دی سن کے مطابق واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر ہے جس سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں اس فیچر میں آپ اپنے واٹس ایپ کو فنگرپرنٹ یا فیس لاک لگا سکتے ہیں تاکہ اگر آپ کا فون کسی دوسرے کے ہاتھ میں جاتا بھی ہے تو وہ آپ کا واٹس ایپ نہ کھول سکے۔

اس کے واٹس ایپ کا یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لئے دستیاب ہے، اینڈرائیڈ صارفین کو یہ فیچر ایکٹو کرنے کے لئے سیٹنگز میں جاکر اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی کے آپشن میں جانا ہو گا۔

  اس کے بعد آپ کو وہاں فنگرپرنٹ لاک کا آپشن نظر آئے گا ،یہاں سے اسے آن کر دیں اور اپنا فنگرپرنٹ کنفرم کر دیں اس کے بعد آپ لاک کی ٹائمنگ بھی سیٹ کر سکتے ہیں کہ واٹس ایپ کھلا رہنے پر کتنی دیر بعد خود بخود لاک لگ جائے۔

آئی او ایس صارفین بھی سیٹنگز میں جا کر اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں ،یہاں آخر میں آپ کو اسکرین لاک کا آپشن نظر آئے گا ،اس میں جا کر آپ ’ٹچ آئی ڈی‘ یا ’فیس آئی ڈی‘ کے ذریعے واٹس ایپ ان لاک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

Advertisement

 اس کا انحصار آپ کے آئی فون ماڈل پر بھی ہو گا، آپ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس پر اس فیچر کو کسی بھی وقت بند کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر