
اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دے دیا
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہرنائی کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے زلزلے سے متاثرہ گھروں کا جائزہ لیا اور کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دورے کے دوران ان کے ہمراہ چئیرمین وزیراعظم احساس کفالت پروگرام ثانیہ نشتراوروفاقی وزرا بھی تھے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ ، چمن، زیارت اور ژوب سمیت کئی علاقوں میں رات 3 بج کر 2 منٹ پر زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News