Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرینہ کپور نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کی ٹرافی کی رونمائی کردی

Now Reading:

کرینہ کپور نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کی ٹرافی کی رونمائی کردی
T20 World Cup trophy

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے میلبرن میں  ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2020  کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار ہ کرینہ کپور نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں جمعہ کو مردوں اور خواتین کے ٹورنامنٹ کے لئے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی۔

 2020 آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا ۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا، بھارت کی میزبانی کرےگا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مینز ایونٹ کا آغاز 19 اکتوبر سے بنگلہ دیش اور کوالیفائر گروپ سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کے درمیان میچ سے ہوگا۔

بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیموں نے کوالیفائنگ ایونٹ کے ذریعے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Advertisement

دونوں ٹیمیں دس ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا ، انگلینڈ ، بھارت ، نیوزی لینڈ ، پاکستان ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ شامل ہوں گی۔

بنگلہ دیش کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ تھائی لینڈ کو انگلینڈ ، جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔

خواتین ٹورنامنٹ کا فائنل 8 مارچ کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلا جائے گا جبکہ مردوں کا فائنل 15 نومبر کو اسی پنڈال میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر