Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کی سلامتی اور امن کیلئے پاکستان ہمیشہ اس کے ساتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

سعودی عرب کی سلامتی اور امن کیلئے پاکستان ہمیشہ اس کے ساتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور امن کیلئے پاکستان ہمیشہ اس کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے جزان ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیاء کے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جزان کے شاہ عبداللہ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں لوگ زخمی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسے حملے نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی بلکہ سعودی عرب اور علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مزید کہا ہے کہ پاکستان فوری طور پر ان حملوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، سعودی عرب کی سلامتی اور امن کیلئے پاکستان ہمیشہ مملکت کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جیزان شہر کے کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر حوثیوں نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

Advertisement

اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ زخمی افراد میں مختلف غیر ملکی شہری شامل ہیں جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنانے کی کوششیں جنگی جرائم ہیں، شہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب آپریشنل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے جمعرات کو سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیت کی طرف آنے والے ایک بیلسٹک میزائل اور 2 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر